28 مارچ، 2024، 6:10 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85429687
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران سے عراق کے لئے 15 ارب ڈالر کی مالیت کی گیس کی برآمدات

 تہران – ارنا – گیس کے امور میں ایران کے  پیٹرولیئم کے وزیرکے معاون مجید چگنی نے بتایا ہے کہ 1017 میں عراق کے ساتھ ہونے والے دو معاہدوں کے مطابق اسلامی  جمہوریہ ایران نے 15 ارب ڈالر مالیت کی تقریبا  52  ارب مکعب میٹر گیس عراق کو برآمد کی ہے۔  

ارنا کے مطابق گیس کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیئم کے معاون مجید چگنی نے ایران سے عراق کے لئے گیس کی برآمدات  کے معاہدے میں توسیع کے سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر کہا کہ  عراق کے لئے ایران سے گیس کی برآمد کے دونوں  معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے بعد تہران اور بغداد کے درمیان معاہدے میں توسیع کے لئے مذاکرات  کے کئي دور انجام پائے۔

 انھوں نے بتایا کہ تہران اور بغداد میں انجام پانے والے ان مذاکرات کے نتیجے میں بالآخر گیس کی برآمدات کے معاہدے میں توسیع پر اتفاق رائے ہوگیا۔  

 انھوں نے بتایا کہ 2017 میں ایران سے عراق کے لئے گیس کی برآمدات کے لئے، بصرہ اور بغداد میں ہونے والے دونوں معاہدوں کے بعد ایران عراق کو 15 ارب ڈالر کی مالیت کی تقریبا 52 ارب مکعب میٹر گیس برآمد کرچکا ہے۔

  معاہدے میں توسیع کے سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر عراق  کے بجلی کے وزیر زیادہ علی فاضل نے کہا ہے کہ سمجھوتے کے مطابق ہم مزید پانچ سال تک ایران سے گیس خریدیں گے ۔

  انھوں نے کہا کہ ہمارے بجلی گھروں کو ، بجلی کی پیداوار  کے لئے ایرانی گیس کی اشد ضرورت ہے۔

 انھوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہمارے لئے ثابت ہوگیا کہ ایران عراق کے لئے بہت اچھا اقتصادی حلیف ہے اور اس نے سخت ترین حالات میں ہماری ضرورتیں پوری کی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران سے عراق کے لئے گیس کی برآمد کے معاہدے میں مزید پانچ برس کی توسیع کے سمجھوتے پر عراق کی برقی توانائی کی وزارت میں دستخط ہوئے۔

 عراق کو یومیہ 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے  لیکن موجودہ حالات میں وہ صرف 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے اور اپنی ضرورت کی ایک تہائی بجلی ایران سے درآمد کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .